ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن اور باگڑیاں میں کنٹینرز کی کلیئرنس

ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن اور  باگڑیاں میں کنٹینرز کی کلیئرنس

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)خصوصی صفائی انتظامات اقدامات کے تحت فیروز پور روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زیرو ویسٹ آپریشن پر بھی عملہ تعینات رہا۔

1500سے زائد ورکرز،283 آپریشنل گاڑیاں اور 313لوڈر رکشے لاہور کی دیہی یونین کونسلز نشتر ٹاؤن میں مکینیکل سویپنگ، واشنگ اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن پر مامور ہیں۔ ہلوکی،چندرائے،کاہنہ نو،گجومتہ، بیدیاں روڈ سمیت 22ہاٹ سپاٹس مکمل طور پر کلیئرکیے گئے۔ مزید برآں ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن اور باگڑیاں کے علاقوں میں کنٹینرز کلیئرنس اور مینوئل سویپنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں