عید پر جرمانے ، جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے عید کے روز ٹریفک پولیس کے کریک ڈاؤن اور بھاری جرمانوں کیخلاف کیس میں درخواست گزار وکیل کو 13 جولائی تک جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
چیف سیکرٹری پنجاب اور سی ٹی او کی جانب سے رپورٹس جمع کرا دی گئیں ،عدالت نے رپورٹس کی نقول درخواست گزار وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔