رائیونڈ :مسافر کھلے آسمان تلے ٹرینوں کا انتظار کرنے پر مجبور

رائیونڈ :مسافر کھلے آسمان تلے ٹرینوں کا انتظار کرنے پر مجبور

گھنٹوں ٹرینیں تاخیر کاشکار، خواتین و بزرگ مشکلات کاشکار، نوٹس لینے کامطالبہ

لاہور (این این آئی)ریلوے حکام کی غفلت کے باعث سینکڑوں مسافر کھلے آسمان تلے گاڑیوں کا انتظار کرنے پر مجبور ،گھنٹوں ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے سے خواتین و بزرگ حضرات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ریلوئے حکام کی جانب سے رائے ونڈ جنکشن ریلوے سٹیشن لاہور ڈویژن کا سب سے زیادہ آمدن دینے والا ریلوے سٹیشن ہونے کے باوجود مسافروں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہے ،رائے ونڈ میں جاری عالمی اجتماع کے ایام میں بارشوں کی وجہ سے مسافروں کو کھلے آسمان تلے وقت گزارنا پڑرہا ہے۔

ریلوے حکام کی جانب سے ماڈل ریلوئے سٹیشن اور پرانے ریلوے سٹیشن پر خواتین و مرد کی انتظار گاہیں بند ہونے سے مسافروں کو مشکلات پیش آرہی ہیں ،کراچی جانے والی تمام مسافر گاڑیاں تاخیر کا شکار ہیں، گھنٹوں تاخیر ہونے سے مسافرکو واش روم ،مچھروں سے نجات کے لئے مناسب جگہ میسر نہیں ہو تی جس سے مسافر وبائی امراض کا شکار ہو رہے ہیں ۔محکمے کو کروڑوں روپے آمدن فراہم کرنے والے ریلوے سٹیشن پر پینے کا صاف پانی ،سایہ ،واش روم کی عد م صفائی ،انتظار گاہوں کی بندش سمیت دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں