جامع سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا:آئی جی ریلوے

جامع سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا:آئی جی ریلوے

بغیر ٹکٹ مسافروں ، ملازموں کیخلاف پالیسی سختی سے نافذ کی جائے :اجلاس سے خطاب

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے) آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان کی زیرِ صدارت ایس آر پیز ویڈیو لنک کانفرنس کا انعقاد کانفرنس کا مقصد تمام ڈویژنوں کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لینا اور آئندہ کی ترجیحات کا تعین کرنا تھا، ڈی آئی جی منیر احمد شیخ، اے آئی جی ایڈمن سید حماد حیدر اور تمام ڈویژنز کے ایس آر پیز نے ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی، جرائم پر قابو پانے، انسدادِ تجاوزات، چوری شدہ ریلوے مٹیریل کی ریکوری اور بجٹ جیسے معاملات زیر بحث لائے گئے ،سکیورٹی انتظامات، سکیورٹی آلات کی دستیابی، ویلفیئر اقدامات، ہیلپ ڈیسک سروسز اور مجموعی نفری جیسے امور کا احاطہ کیا گیا ،ایس آر پیز نے پٹرول کی فراہمی میں تعطل اور آپریشنل ڈیوٹی کے اخراجات کیلئے کیش ریلیز نہ ہونے جیسے مسائل کی نشاندہی کی، آئی جی ریلویز کا کہنا تھا کہ ایس آر پیز کے مسائل وزیر ریلوے حنیف عباسی کے نوٹس میں لا کر انکا حل یقینی بنایا جائیگا، بغیر ٹکٹ مسافران و ملازمان کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی سختی سے نافذ کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں