طالب علم کو جہاز سے اتارنے کے خلاف درخواست پر حکام طلب

طالب علم کو جہاز سے اتارنے کے  خلاف درخواست پر حکام طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے تعلیم کے لیے بیرون ملک جانے والے طالب علم کو جہاز سے اتارنے کے خلاف درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ایمیگریشن حکام کو طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے شہری نور اسلام کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے ترکی کے تعلیمی ادارے میں داخلہ حاصل کیا ہوا ہے ،باچا خان ائیرپورٹ پشاور سے 17 فروری کو ترکی جانے والے جہاز سے ایمیگریشن حکام نے اتار دیا جبکہ بیرون ملک سفر سے روکنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں