قائمہ کمیٹی ،ٹریفک خلاف ورزیوں پر فوجداری دفعات کے اطلاق پر غور
لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صفدر حسین ساہی ایم پی اے نے کی، جو زوم کے ذریعے شریک ہوئے۔
کمیٹی نے صوبائی موٹر وہیکلز (چوتھی ترمیم) بل 2025(بل نمبر 124 برائے 2025) پر غور کیا، جس میں محکمہ داخلہ، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب اور محکمہ قانون کے نمائندگان بھی موجود تھے۔