ای چالان ، بھاری جرمانوں پر حکومت کو جواب جمع کروانے کی مہلت
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں ای چالان اور ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔۔۔
پنجاب حکومت نے جواب جمع کروانے کی استدعا کی تو عدالت نے مہلت دیتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے کیلئے ملتوی کردی ۔جسٹس فاروق حیدر نے جمیلہ فاطمہ ودیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ موقف اپنایاگیا کہ یکطرفہ بھاری جرمانے آئین کی خلاف ورزی اور شفاف ٹرائل سے متصادم ہیں، بھاری جرمانوں سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، عدالت جرمانوں کو ماورائے آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے ۔