متحدہ طلبہ محاذ کی لبنان ، فلسطین ایران کیخلاف جارحیت کی مذمت
لاہور(سیاسی نمائندہ)متحدہ طلبہ محاذ کے زیراہتمام اجلاس ہوا، اجلاس میں آئی ایس او اسلامی جمعیت طلبہ ، آئی ایس ایف ، جے ٹی آئی ، ایم ایس ایف (ق ) ، ایم ایس اوکے رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں لبنان ، فلسطین ، ایران کیخلاف جارحیت کی مذمت کی گئی ۔دریں اثنا تحریک طلبا اہل حدیث کے زیر اہتمام جمعیت اہلحدیث سیکرٹریٹ علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید آڈیٹوریم میں آل پارٹیز سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ سیمینار \" حرمت قرآن و استحکام پاکستان و دفاع حرمین شریفین\" منعقد ہوا۔جس میں پاکستان بھر کی مختلف طلباو یوتھ تنظیموں کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔