جامعہ نعیمیہ میں تیسراحج تربیتی پروگرام آج ہوگا
لاہور (سیاسی نمائندہ)جامعہ نعیمیہ میں تیسرا حج تربیتی پروگرام آج صبح 9بجے ہوگا۔ نامور علما کرام عازمینِ حج کو مناسکِ حج بارے رہنمائی فراہم کرینگے ۔
میقات سے احرام باندھنا ، نیت کرنا، میدانِ عرفات میں وقوف، مزدلفہ میں قیام، جمرات کو کنکریاں مارنے ،قربانی، سر کے بال منڈوانا یا کٹوانا، طوافِ وداع، حجرِ اسود کا بوسہ لینے کا اسلامی طریقہ ،مقامِ ابراہیم کی زیارت، صفا و مروہ کی سعی اور روضہ رسول ؐ پر حاضری کے آداب سمیت حج کے حوالے سے دیگر اموربھی سکھائے جائیں گے ۔