شیشہ ڈور تیارکرنیوالے سمیت متعدد ملزم پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شیشہ ڈور تیارکرنیوالے ملزم سمیت متعدد جرائم پیشہ پکڑے گئے ۔گجر پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چائنہ سکیم روڈ پرگھر میں شیشہ ڈور تیار کرکے آن لائن آرڈرز پر فروخت کرنے والے ملزم آفتاب کو گرفتار کر کے تیار چرخیاں اور ڈور بنانے والا دھاگہ برآمد کر لیا۔
سیف سٹی کیمروں کی مددسے ماڈل ٹاؤن، شادمان، مین بلیوارڈ اور ایم ایم عالم روڈ ودیگر علاقوں میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی اشیا چوری کرنے والے ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔