موٹروے پولیس کاآپریشن،مغوی بازیاب ، ایک ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے ایم 3 پر پولیس کا اغوا کار گروہ کیخلاف کامیاب آپریشن کیا، مغوی شہری بحفاظت بازیاب،ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
کار سے مغوی شہباز کو بازیاب کروایا گیاجسے فیض آباد ننکانہ سے پولیس یونیفارم میں ملبوس ملزموں نے تاوان کیلئے اغوا کیا۔ آپریشن کے دوران 3مسلح ملزم فرار ہوگئے ایک ملزم کوگرفتار کر کے پستول، آہنی زنجیریں برآمد کر لی گئیں۔