ٹھوکر میں الیکٹرک بسوں کیلئے نیا ٹرمینل، ڈپو کا منصوبہ شروع نہ ہوسکا
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ٹھوکر نیاز بیگ میں الیکٹرک بسوں کیلئے نیا ٹرمینل اور ڈپو منصوبہ تاحال عملی پیشرفت حاصل نہ کر سکا۔
990 ملین روپے کا یہ منصوبہ فزیبلیٹی مکمل ہونے کے باوجود کاغذی کارروائیوں تک محدود ہے ۔محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کامنصوبہ سست روی کا شکار ہے ۔ موجودہ ٹرمینل پر ہی چارجنگ سٹیشنز لگا کر کام چلایا جا رہا ہے ۔