الفلاح فاؤنڈیشن کافری میڈیکل کیمپ
لاہور (سیاسی نمائندہ)سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے شیخ، الفلاح فاؤنڈیشن کے سربراہ علامہ عبد القدیر اعوان کی ہدایت پر غوثیہ کالونی محلہ شمس آبادشیرا کوٹ بند روڈ پر فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا۔
ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم سے سینکڑوں مریضوں نے طبی سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔ اس موقع پر مفت معیاری ادویات فراہم اور فری بلڈ شوگر ٹیسٹ بھی کئے گئے ۔