سوسائٹی آف سرجنز لاہور چیپٹر کا الیکشن ،ریفارمرز پینل کاکلین سویپ
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے )سوسائٹی آف سرجنز لاہور چیپٹر کے انتخابات مکمل ہو گئے جس میں ریفارمرز پینل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام نشستوں پر کلین سویپ کر لیا۔
انتخابی نتائج کے مطابق پروفیسر رانا فاروق صدر اورڈاکٹر اویس امجد ملک وائس پریزیڈنٹ منتخب ہوئے ۔ اسی طرح ڈاکٹر احمد نعیم اختر کو جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر عامر جمیل کو جوائنٹ سیکرٹری، ڈاکٹر حافظ محمود کو فنانس سیکرٹری اور ڈاکٹر زبیر خان کو پبلیکیشن سیکرٹری منتخب کیا گیا۔کامیاب امیدواروں نے کہا ملکر مسائل حل کئے جائینگے۔