ناقص تفتیش پر پولیس افسروں کی سرزنش ، وارننگز، شوکاز نوٹسز جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیرِ صدارت اجلاس میں قتل، اغوا، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی، ڈکیتی و چوری سمیت 54 مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔
افسروں نے دونوں فریقین کے مؤقف سنے اور شفاف تفتیش کو یقینی بنانے کیلئے متعدد مقدمات میں تبدیلیٔ تفتیش کے احکامات جاری کیے ۔اجلاس میں مدعی ارشد عباس کے قتل، ماجد خان اور حاجی شمع کے امانت میں خیانت جبکہ کائنات کے ڈکیتی مقدمات زیرِ غور آئے ۔ مدعیہ نسرین بی بی کے اغوا، ندیم حیدر کے چیک ڈس آنر اور رفیع و عثمان عباس کے دھوکہ دہی مقدمات بھی تبدیلیٔ تفتیش کیلئے پیش کیے گئے ۔ایس ایس پی نے میرٹ کے برعکس تفتیش کرنیوالے متعدد پولیس افسروں کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں وارننگز اور شوکاز نوٹسز جاری کیے اور کہا کہ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔