غفورحیدری کامولاناامجدسے ہمشیرہ کی وفات پر اظہارتعزیت

 غفورحیدری کامولاناامجدسے  ہمشیرہ کی وفات پر اظہارتعزیت

لاہور(سیاسی نمائندہ)جے یو آئی کے مر کزی سیکرٹر ی جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے۔

کہ جنگ ایران امریکا اوراسرائیل کے درمیان ہو رہی ہے لیکن پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے پاکستان میں ہو رہے ہیں۔ ایران جنگ میں ہم ریاست کیساتھ کھڑے ہیں۔ وہ جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان کی رہائشگاہ پر انکی ہمشیرہ اور اسد منظور کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پراہم پارٹی رہنما موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں