ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر کا ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ

ڈی جی ایل ڈی اے اور  ڈپٹی کمشنر کا ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز نے داتا دربار توسیعی منصوبے ،پیڈسٹرین زون ، پارکنگ ایریا اوربھاٹی چوک انڈر پاس سمیت دیگر زیرتعمیر ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا ۔

چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ میں بتایابھاٹی چوک پر انڈر پاس کی تعمیر رات جاری ہے ۔60 فیصد پائل ورک مکمل کر لیا گیا ہے ۔ڈی جی نے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے سٹیشن اور سرکلر روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں