محکمہ اوقاف کی مذہبی ہم آہنگی کیلئے بین المذاہب کانفرنس

 محکمہ اوقاف کی مذہبی ہم آہنگی کیلئے بین المذاہب کانفرنس

رمیش سنگھ ، ڈاکٹر احسان ،بشپ کامران ،بھگت لال ، عبد الخبیر آزاد کا ہم آہنگی پر زور

لاہور(سیاسی نمائندہ)محکمہ اوقاف پنجاب کے زیرِ اہتمام مذہبی رواداری وہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقبال ہال بادشاہی مسجد میں بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا، سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈی جی مذہبی امور حافظ انیس الرحمن، بشپ کامران ندیم، ہندو برادری کے نمائندہ بھگت لال، خطیبِ بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد، ایڈمنسٹریٹر شاہد حمید ورک، 40رکنی سکھ یاتریوں کے وفد سمیت اعلیٰ حکام اور معززینِ شہر شریک ہوئے ۔ تمام شرکا نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔ رمیش سنگھ اروڑا نے خطاب میں کہا حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے جامع اور مؤثر حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے ۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ،بشپ کامران ندیم ا، بھگت لال اورمولانا عبد الخبیر آزاد نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں