6 مویشی منڈیوں کیلئے جامع سکیورٹی و ٹریفک پلان مرتب
لاہور(کرائم رپورٹر )عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں قائم 6 مویشی منڈیوں کیلئے جامع سکیورٹی و ٹریفک پلان مرتب کر لیاگیا۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کامیانہ نے ہدایت کی ہے۔۔۔
کہ مویشی منڈیوں، بیوپاریوں اور خریداروں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے جبکہ غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی کے مطابق شہریوں اور بیوپاریوں کی سہولت کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ زونل افسر سٹی اور صدر ٹریفک انتظامات کی نگرانی کرینگے ۔ مویشی منڈیوں میں ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے 6 ڈی ایس پیز، 18 سیکٹر انچارجز اور 200 سے زائد وارڈنز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے 6 فوک لفٹرز بھی ڈیوٹی انجام دینگے ۔