شہر کے چاروں اطراف 14منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
2ارب34کروڑ لاگت کے یہ منصوبے دو ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر
لاہور (شیخ زین العابدین)مالی سال کے اختتام سے پہلے لاہور میں ترقیاتی سرگرمیوں کا بڑا آغاز ہو رہا ہے ۔ایل ڈی اے کا شہر کے چاروں اطراف بیوٹیفکیشن، اپ لفٹنگ اور انفراسٹرکچر بحالی کے 14بڑے منصوبے بیک وقت شروع کرنے کا فیصلہ ،2ارب34کروڑ 73 لاکھ 46ہزارسے زائد لاگت کے یہ منصوبے آئندہ دو ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر،مالی سال کے دوران فنڈز سرنڈر ہونے سے بچانے کیلئے ایل ڈی اے نے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات تیز کر دیئے ۔ ذرائع کے مطابقتمام متعلقہ افسروں کو فوری ورک آرڈرز جاری کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ سائوتھ ویسٹ کوریڈور، اڈہ پلاٹ سے ملحقہ سڑکوں،تحصیل ماڈل ٹاؤن زون، شبیر عثمانی روڈ، قاضی عیسیٰ روڈ، شاہ جمال ،کینال بینک روڈ ،ایل ڈی اے سٹی کے جناح سیکٹر میں فٹ پاتھ،علامہ اقبال زون، یو ایم ٹی روڈ، سی بلاک روڈ اور ایکسپو سینٹر روڈ ،بادامی باغ کے پیکو روڈ ،شیر شاہ روڈ ،محمود روڈ ،کی ہربنس پورہ سے بی آر بی کینال تک سڑک بحالی، برکی روڈ اور ملحقہ علاقوں،جوبلی ٹاؤن میں پارکنگ ایریا ،انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سمیت متعدد منصوبوں کی اپ گریڈیشن ہوگی ۔ شادباغ چوک سمیت شہر کے اہم چوراہوں اور ٹریفک کوریڈورز کی ری ماڈلنگ بھی منصوبے کا حصہ ہے ۔