پنجاب پولیس : دوماہ کیلئے حکومت سے 45ارب مانگ لئے
رواں مالی سال میں ابتک جاری 195ارب میں 3ارب خرچ نہ ہونے پر سرنڈر
لاہور (کرائم رپورٹر )تیل کی آسمان کو چھوتی قیمتوں کے اثرات سے پنجاب پولیس کا بجٹ بھی متاثر ،تنخواہیں،پنشن،خریداری اور فیول کیلئے حکومت سے مزیدبجٹ مانگ لیا ۔رواں مالی سال کے آخری دوماہ میں معاملات بہتر طریقے سے چلانے کیلئے 45ارب کے قریب فنڈز مانگے گئے ہیں جبکہ رواں مالی سال ابتک جاری 195ارب میں 3ارب خرچ نہ ہونے پر سرنڈر کردیئے گئے ۔لاہور سمیت دیگراضلاع و یونٹس میں استعمال نہ ہونیوالا بجٹ سرنڈر کرنا پڑا ۔رواں مالی سال حکومت نے دوسوارب کے بجٹ میں 5ارب مختلف وجوہات پر کم جاری کئے تھے ۔گزشتہ مالی سال میں حکومت نے 230 ارب سے زائد کا بجٹ جاری کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کیلئے بھی پنجاب پولیس نے 230ارب سے زائد کی ڈیمانڈ حکومت کو بھجوائی ہے ۔