پولیس کے صوبہ بھر کی مویشی منڈیوں میں سخت سکیورٹی انتظامات

 پولیس کے صوبہ بھر کی مویشی  منڈیوں میں سخت سکیورٹی انتظامات

لاہور(اے پی پی)لاہور سمیت صوبہ بھر کی 222 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 4 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

لاہور میں 6 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی پر 600 سے زائد پولیس افسران اور جوان مامور ہیں۔آئی جی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیوں کے بیوپاریوں اور خریدار شہریوں کی سکیورٹی کیلئے جامع اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ضلعی انتظامیہ کے منظور کردہ پوائنٹس کے علاوہ کسی بھی جگہ مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،غیر قانونی مویشی منڈیوں وسیل پوائنٹس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں