عیدالاضحی کے پیش نظر شاہ پور کانجراں منڈی کیلئے ٹریفک پلان جاری

عیدالاضحی کے پیش نظر شاہ پور کانجراں  منڈی کیلئے ٹریفک پلان جاری

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب ٹریفک پولیس نے مویشی منڈی شاہ پور کانجراں کیلئے پیشگی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے تاکہ شہریوں کو ٹریفک دباؤ اور رش سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اس حوالے سے لاہور ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس افسران کے درمیان اہم اجلاس بھی منعقد ہوا ۔ٹریفک پولیس کے مطابق شاہ پور کانجراں مویشی منڈی اور ٹھوکر نیاز بیگ کے اطراف رش بڑھنے کی صورت میں ملتان سے لاہور آنے والی گاڑیوں کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں