عیدالاضحی ایثار،قربانی کا عظیم پیغام دیتی ہے :عظیم لکھوی
صاحبِ استطاعت قربانی کے گوشت میں مستحق افراد کو بھی شامل کریں
الہ آباد (نمائندہ دنیا ) تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی نے کہا ہے کہ عیدالاضحی ایثار،قربانی اور بھائی چارے کا عظیم پیغام دیتی ہے ، پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر عوام کی محرومیاں دور کرے گی، عیدالاضحی ہمیں ایثار، قربانی،محبت،اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے ۔ حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہم السلام کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک مسلمانوں کیلئے اطاعتِ الٰہی، صبر اور وفاداری کی روشن مثال ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر عظیم الدین نے کہا صاحبِ استطاعت افراد کو چاہیے قربانی کے گوشت میں مستحق،نادار اور ضرورت مند افراد کو بھی شامل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر مہنگائی کا خاتمہ کرے گی۔