عوام باشعور ، حکمرانوں کے منفی پراپیگنڈہ سے مرعوب نہیں ہونگے :طیاب سندھو
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی بیرسٹر طیاب راشد سندھونے کہا ہے کہ جب تک پی ٹی آئی کے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا جاتا ملک میں حقیقی جمہوریت فروغ نہیں پاسکتی۔۔۔
عوام باشعور ہیں اور حکمرانوں کے منفی پراپیگنڈہ سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے ،حکمران اپنی جعلی مقبولیت ثابت کرنے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، مگر عوام ان حکومتی دعوؤں کو مسترد کرکے پی ٹی آئی کے موقف کی واضح تائید کررہی ہے ۔