کوئٹہ واقعہ کھلی بربریت :مولاناامجد
لاہور(سیاسی نمائندہ)جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کوئٹہ کے علاقے میں چمن ریلوے پھاٹک پر ہونے والے ہولناک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور۔۔۔
اس میں انسانی جانوں کی ہلاکت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ عید الاضحی سے چند روز قبل اس سانحہ نے پوری قوم کو غم میں مبتلا کر دیا، انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ کھلی دہشت گردی ہے اور یہ ملک کے امن کو برباد کرنے کی گھناؤنی سازش ہے ۔ دو درجن سے زائد افراد کی شہادت نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے ۔