ڈی آئی جی سے امن کمیٹی کے علما کے وفد کی ملاقات

ڈی آئی جی سے امن کمیٹی  کے علما کے وفد کی ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران سے امن کمیٹی کے علما کرام کے وفد نے ملاقات کی، جس میں عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مولانا محمد علی نقشبندی، ڈاکٹر مفتی محمد انتخاب، سردار محمد طاہر، آغا شاہ حسین قزلباش، مولانا رائے ظفر علی اور سید علی مہدی شامل تھے ۔ڈی آئی جی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے قربانی کی کھالوں اور عطیات جمع کرنے سے متعلق قوانین اور ضوابط پر روشنی ڈالی جبکہ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات سے بھی آگاہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں