منہاج ویلفیئر کی اجتماعی قربانی مہم کے انتظامات مکمل:خرم نواز گنڈاپور

 منہاج ویلفیئر کی اجتماعی قربانی مہم  کے انتظامات مکمل:خرم نواز گنڈاپور

لاہور (سیاسی نمائندہ) منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کی قربانی مہم 2026 کے لئے تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا۔

خرم نواز گنڈاپور نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے غریب، نادار اور محروم طبقات کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی قربانی کی اصل روح اور فلسفہ ہے ۔ اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ کبھی بھی ضرورت مند افراد کو فراموش نہ کیا جائے بلکہ ان کی مدد اور دلجوئی کو اپنی ترجیح بنایا جائے ۔قربانی محض جانور ذبح کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی رضا، تقویٰ، اخلاص اور انسانیت سے محبت کا عملی اظہار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں