ننکانہ:5 ملزم گرفتار، 9 کلو منشیات برآمد

ننکانہ:5 ملزم گرفتار،  9 کلو منشیات برآمد

ننکانہ صاحب (خبر نگار ) ڈی پی او ننکانہ ارسلان زاہد کی ہدایت پر پولیس کی بڑی کارروائی، 5 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 9 کلو سے زائدمنشیات برآمد کرلی گئی۔

 ضلعی پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران 5 منشیات فروشوں کو تھانہ سٹی ننکانہ صاحب، فیض آباد اور واربرٹن کے علاقوں سے پکڑا اور مقدمات درج کر لیے ۔ گرفتار ملزموں میں پیٹر جان، تنویر، علی رضا، عدنان اور عرفان شامل ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او ننکانہ ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ ضلع بھر سے منشیات فروشوں کا جڑ سے خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں