شراب سے بھری پک اپ پکڑ ی گئی ، ملزم گرفتار

شراب سے بھری پک اپ  پکڑ ی گئی ، ملزم گرفتار

لاہور( کرائمرپورٹر)رنگ محل پولیس کی کارروائی، شراب سے بھری پک اپ پکڑ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق رنگ محل پولیس نے دوران چیکنگ خفیہ اطلاع پر مشکوک ملزم کو چیکنگ کے دوران گرفتار کر کے ملزم عرفان کے قبضہ سے 480 لیٹر دیسی ساختہ زہریلی کھلی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے ملزم کھلی شراب لا کر بوتلوں میں پیک کرواتا اور شہر بھر میں سپلائی کرتاملزم شراب کی ترسیل کے لیے پک اپ گاڑی میں نیلی گیلنوں کا استعمال کرتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں