معمولی تکرار پر گاہک نے دکاندارکاکان چبا ڈالا ،ملزم گرفتار

 معمولی تکرار پر گاہک نے  دکاندارکاکان چبا ڈالا ،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ہال روڈ پر گاہک نے معمولی تکرار پر دکاندار کا کان چبا ڈالا ۔ اطلاع ملتے ہی قلعہ گجر سنگھ پولیس نے۔۔

 فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق موبائل پائوچ کی قیمت پر دکاندار اور گاہک میں تلخ کلامی شروع ہوگئی جو جلدشدت اختیار کر گئی۔ مشتعل ملزم معظم نے دکاندار کے کان پر کاٹ لیا جس سے وہ زخمی ہو گیا ۔مقدمہ درج کرکے ملزم کومزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں