انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو امتحان جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور (خبر نگار)تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام جاری انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحان کے دوران جعلی امیدوار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔۔۔
کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے نجی کالج فار بوائز، مین بلیوارڈ ایئر لائن سوسائٹی لاہور میں امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا، جہاں اصل امیدوار ممتاز کی جگہ ارسلان یاسین سوشیالوجی کا پیپر دے رہا تھا۔ شناختی جانچ پڑتال کے دوران جعلسازی ثابت ہونے پر جعلی امیدوار کو گرفتارکرلیاگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ کنٹرولر امتحانات کاکہناہے کہ امتحانی مراکز میں نقل یا کسی بھی قسم کی بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔