مریض بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن مہم
لاہور(خبر نگار)تھیلی سیمیا کے مریض بچوں کو خون عطیہ کرنے کیلئے پی آئی ٹی بورڈ کے ہیومن ریسورس ونگ نے ارفع کریم پارک اور ریڈ ۔۔
کریسنٹ سوسائٹی کے اشتراک سے بلڈ ڈونیشن مہم کا انعقاد کیا ۔ سٹاف نے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت خون کے عطیات دیئے ۔ پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے اس اقدام کو سراہتے کہا کہ خون کا عطیہ انسانیت کی عظیم خدمت ہے۔