چورکی گرفتاری کے باوجود برآمدگی نہ ہو سکی

چورکی گرفتاری کے باوجود برآمدگی نہ ہو سکی

لاہور(کرائم رپورٹر)میجر عزیزبھٹی شہید کے ڈرامہ سے شہرت پانیوالے صحافی ناصر شیرازی کے گھر کاچوری پرایک چورپکڑکر حوالے کرنے کے۔۔

 باوجود پولیس5روزمیں کوئی پیشرفت نہ کرسکی ،ملزم کے ساتھی گرفتارہوئے ،نہ ہی کوئی برآمدگی کی گئی۔ ناصر شیرازی نے میڈیا کو بتایا کہ عید الاضحی منانے اسلام آباد گئے ہوئے تھے کہ گھر سے چور ایل سی ڈی، استریاں، زنانہ ومردانہ کپڑے ، سولر بیٹریاں تک لے گئے ۔ ملوث گروہ کو گرفتار کرکے ریکوری کرائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں