ڈی ایس پی کا ریڈر ہنی ٹریپ سکینڈل میں ملوث نکلا، معطل
لاہور (کرائم رپورٹر )ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کا ریڈر ہنی ٹریپ سکینڈل میں ملوث نکلا۔کاہنہ تھانہ کے ایس آئی فلک شیر نے شہری کے کپڑے خود اتار کر ویڈیو بنائی اورہنی ٹریپ گینگ کیساتھ ملکر شہری سے 70ہزار ہتھیا لیے ۔ ۔۔
آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آگئی۔ کاہنہ تھانہ میں فلک شیر بغیر ایف آئی آر شہری پر تشدد کرتا رہا ۔ شہری کو مزید بلیک میل کر کے 10 ہزار دینے کی ڈیمانڈ کی گئی۔متاثر ہ شہری نے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ ڈی آئی جی ذیشان رضا نے نوٹس لیکر اے ایس آئی کو معطل کر دیا۔