سرکاری میڈیکل کالجز کی نشستیں بڑھائی جائیں:حلیمہ سعدیہ
لاہور (سٹاف رپورٹر)ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات حلیمہ سعدیہ نے کہا ہے کہ نجی میڈیکل کالجز میں فیسوں میں ۔۔
غیر معمولی اضافے اور پی ایم ڈی سی کے مقرر کردہ ڈھانچے سے تجاوز نے ہزاروں باصلاحیت طلبہ کیلئے میڈیکل کی تعلیم بند یا مشکل ترین بنادی ہے۔ سرکاری میڈیکل کالجز کی نشستیں بڑھائی جائیںاور کوٹہ سسٹم شفاف بنایا جائے ۔نجی کالجز میں فیسوں بارے شکایات پرانصاف کیا جائے ۔