سندر :کار کی ٹکر ،موٹر سائیکل سوارفوڈ ڈلیوری رائیڈر شدید زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا ۔مور چوک بحریہ ٹاؤن کے۔۔
قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے فوڈ ڈلیوری رائیڈر شدید زخمی ہوگیا ۔اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے بعد انڈس ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری پرپیش آیا۔سندر پولیس نے فوری کارروائی کرکے حادثے میں ملوث کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور قانونی کارروائی شروع کردی۔