رات کو دکانیں بند کرنے کا معاملہ کمشنر کو 10روز میں فیصلے کی ہدایت

رات کو دکانیں بند کرنے کا معاملہ  کمشنر کو 10روز میں فیصلے کی ہدایت

لاہور(کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم نے بادامی باغ بس سٹینڈ پر رات کو دکانیںبند کرانے کیخلاف درخواست کمشنر لاہور ڈویژن کو بھجوا دی۔

عدالت نے درخواستگزاروں کے مؤقف کا جائزہ لیکر قانون کے مطابق 10 روز کے اندر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چودھری تنویر نے اعتراض اٹھاتے کہاصرف 20درخواست گزاروں کو استثنیٰ دینا دیگر تاجروں اور دکانداروں کیساتھ امتیازی سلوک ہوگا، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ دکانیں بند کرانا حکومت کا پالیسی معاملہ ہے ،عدالت مداخلت نہیں کر سکتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں