سبزی منڈی کیلئے اراضی ایکوائر کرنے پراے ڈی سی آر کو نشاندہی کرنیکی ہدایت

 سبزی منڈی کیلئے اراضی ایکوائر کرنے  پراے ڈی سی آر کو نشاندہی کرنیکی ہدایت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے قصور میں فروٹ و سبزی منڈی کیلئے اراضی ایکوائر کرنے۔۔۔

 کیخلاف درخواست پر درخواست گزار کواے ڈی سی آر کو نشاندہی کرنیکی ہدایت کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر اے ڈی سی آر بات نہیں سنتا تو پھر ہائیکورٹ آئیں ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کی تین کنال اراضی منڈی کیلئے ایکوائر کی گئی ،ڈی جی مزید اراضی لینا چاہتے ہیں ، استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزار کی مزید اراضی ایکوائر کرنے سے روکنے کا حکم دے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں