محکمہ ایکسائز کا پراپرٹی ٹیکس ریکوری مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ
لاہور (خبر نگار)محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے مالی سال کے اختتام سے قبل پراپرٹی ٹیکس وصولیوں کے ۔۔
اہداف حاصل کرنے کیلئے ریکوری مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ اس سلسلے میں فیلڈ سٹاف کی اتوار کی چھٹیاں جون کے اختتام تک منسوخ کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ان لینڈ ٹیکس آفیسرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سرکلز میں کم از کم دو روز ٹیکس ریکوری مہم کی براہ راست نگرانی کریں اور وصولیوں کے عمل کو مزید مؤثر بنائیں۔ پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پرقانونی اقدامات میں مزید تیزی لائی جائیگی۔