نجی سکولز کو بھی آٹھویں جماعت کے بورڈامتحان میں شامل کرنے پر غور

نجی سکولز کو بھی آٹھویں جماعت کے  بورڈامتحان میں شامل کرنے پر غور

لاہور (خبر نگار )محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب رواں تعلیمی سال سے نجی سکولوں کو بھی پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (PEC)کے تحت آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانی نظام میں شامل کرنے کی تجاویز پر غور کر رہا ہے ۔۔۔

 یہ تجویز گزشتہ سال صوبہ بھر میں آٹھویں کے امتحانات اور آن سکرین مارکنگ کے کامیاب تجربے کے بعد زیر غور آئی ۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 10 لاکھ طلبہ کا بورڈ طرز پر امتحان لینا اورمحض ڈیڑھ ماہ میں آن سکرین مارکنگ کے ذریعے نتائج مرتب کرنا کامیاب تجربہ ثابت ہوا۔ ایک فیصد غلطی بھی نہ ہونا اس نظام کی شفافیت کا واضح ثبوت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں