والٹن :ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر )والٹن 27نمبر سٹاپ ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ٹریفک حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے مابین ہوا۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 40سالہ خادم حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے ۔