ٹریفک حادثات میں 6افراد زخمی ، ہسپتال منتقل

ٹریفک حادثات میں  6افراد زخمی ، ہسپتال منتقل

کامونکے (نامہ نگار )تیز رفتار موٹر سائیکل سے گر کر نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

 گزشتہ روز خان ٹاؤن کا 25 سالہ زاہد موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ دیگر ٹریفک حادثات میں لائن پار کا اکیس21 سالہ مزمل، تتلے عالی روڈ کا 28 سالہ اسامہ، کسوکی روڈ کا 40 سالہ اقبال، بلال پارک کا 10سالہ عمیر اور 55 سالہ نذیر شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں