شاہدرہ ٹاؤن میں ٹریفک حادثہ ، 65سالہ خاتون جاں بحق
جا ں بحق خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال کے مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 65 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق مزدہ ٹرک کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک عبور کرتی خاتون کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے حادثے میں ملوث ڈرائیور ہدایت اللہ کو گرفتار کر لیا،جا ں بحق خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے ۔ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق پولیس نے حادثے میں استعمال ہونے والا مزدہ ٹرک بھی تحویل میں لے لیا ہے اور گرفتار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔