پابندی کے باوجود ایل پی جی کی ری فلنگ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )حکومت پنجاب کی جانب سے پابندی کے باوجود ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ جاری ، آبادی میں ایل پی جی کی ری فلنگ سے مکین سراپا احتجاج بن گئے ۔
سیالکوٹ کے شہری اور دیہی علاقوں میں حکومتی پابندی کے باوجود ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کی جا رہی ہے ۔ ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو رہے ہیں۔ ایل پی جی کی ری فلنگ کے دوران بیشتر اوقات خطرناک حادثات رونما ہو چکے ہیں۔ آبادی کے اندر ایسے علاقوں میں یہ دھندہ جاری ہے جس سے آبادی عدم تحفظ کا شکا رہو رہی ہے ۔ ایل پی جی کی ری فلنگ میں غیر معیاری سلنڈر بھی ہوتے ہیں۔