جنوبی پنجاب میں آم کے باغات موسمی تغیرات سے شدید متاثر
لاہور( این این آئی)جنوبی پنجاب میں واقع تقریباً ڈیڑھ لاکھ ہیکٹر رقبے پر مشتمل آم کے باغات رواں سال موسمی تغیرات سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
ماہ مارچ میں درجہ حرارت کے غیر معمولی اتار چڑھا ؤکے باعث آم کے درختوں پر آنے والا پھول اور ابتدائی مرحلے میں بننے والا پھل بری طرح متاثر ہوا۔سائنٹیفک آفیسر مینگو ریسرچ انسٹیوٹ ملتان عابد حمید نے بتایا کہ نا موزوں موسمی حالات کے نتیجے میں آم کی بیماری (مینگو مالفورمیشن)کی شدت گزشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں زیادہ دیکھنے میں آئی۔بیماری کے تیز پھیلا ؤنے باغبانوں کو متاثرہ شگوفوں اور شاخوں کی بروقت کٹائی کا موقع بھی نہیں دیا۔