فائرنگ اور چھری کے وار سے 2نوجوان شدید زخمی

فائرنگ اور چھری کے وار  سے 2نوجوان شدید زخمی

قصور (خبرنگار )فائرنگ اور چھری کے وار سے 2نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔

تھانہ راجہ جنگ کے علاقے راؤ خانوالہ میں گلی کی نالی صاف نہ کرنے کے معمولی تنازع پر تلخ کلامی کے بعد حسنین نامی ملزم نے اپنے پڑوسی 22 سالہ ابو ہریرہ کے پیٹ میں چھری مار کر اسے شدید زخمی کر دیا، جسے آر ایچ سی منتقل کیا گیا۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ گنڈا سنگھ والا کے علاقے ممن والا میں دیرینہ دشمنی پر علی نامی ملزم نے شیراز علی کو کمر پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا، جسے بلھے شاہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔مقامی پولیس مقدمات درج کرکے مصروف تفتیش ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں