قصور:موٹر ٹھیک کرتا شخص کنویں میں گرکر جان سے گیا
عامر پائوں پھسلنے سے 30فٹ گہرائی میں جاگرا اور موقع پرہی چل بسا
قصور (خبرنگار )قصور میں کنویں کی موٹر ٹھیک کرنے والا شخص پائوں پھسلنے سے 30فٹ گہرے کنویں میں گرکر جاں بحق ہوگیا۔ قصور کے نیکے گاؤں میں40 سالہ عامر شیراز 30 فٹ گہرے کنویں میں پانی کی موٹر ٹھیک کرنے کچھ گہرائی تک اترا۔ کام کے دوران اچانک پاؤں سلپ ہونے سے عامر شہزاد گہرے کنویں میں جا گرا، جس کے نتیجے میں اسے سر پر گہری چوٹ آ ئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیوون ون ٹو ٹو کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور متاثرہ عامر کو اسے باہرنکال کر سی پی آر دی گئی۔