شیخوپورہ میں عاشورہ کے مرکزی جلوس کا سکیورٹی پلان جاری

شیخوپورہ میں عاشورہ کے مرکزی جلوس کا سکیورٹی پلان جاری

مرکزی جلوس امام بارگاہ گلستان زہرہ سے صبح5:30پر برآمد ہوگا: ڈی پی او

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آج یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس شیخوپورہ کی طرف سے سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق 813 افسر اور جوان مرکزی جلوس کی نگرانی کریں گے جبکہ ان میں ایک ایس پی ، 5ڈی ایس پیز 21انسپکٹرز،35 سب انسپکٹرز55 اے ایس آئی سمیت دیگر عملہ شامل ہے ۔جلوس کے تمام داخلی وخارجی راستوں کو بند کردیا جائیگا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کے مطابق عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ گلستان زہرہ (محلہ سلطان پورہ) سے صبح5:30 پر برآمد ہوگا جو امام بارگاہ شان حسین ، امام بارگاہ مائی حاجن، پرانا شہر ، گلی ورکاں،ریگل چوک، لمبی گلی، مرکزی امام بارگاہ ،مین بازار، اکبر بازار، امام بارگاہ دربار حسین سے واپس جنا ح پارک ، واپڈا پلازہ چوک، ریگل چوک ، امام بارگاہ چوک سے قبرستان عیدگاہ جنڈیالہ روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں