شیخوپورہ: پریکٹیکل لیب ایگزامینراور ٹیم کی گرفتاری و رہائی
وزیرتعلیم کی ٹیم نے اثر شخصیت کے بیٹے کو امتحانی پروٹوکول دینے پر مقدمہ درج کرایا
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بااثر سیاسی شخصیت کے بیٹے کو پروٹوکول کیوں دیا ؟صوبائی وزیر تعلیم کی ٹیم نے پریکٹیکل لیب کے ایگزامینر اوراسکی ٹیم کے دیگر ممبران کیخلاف آرآئی گورنمنٹ جامعہ ہائیر سیکنڈری سکول کی مدعیت میں مقدمہ درج کروادیا۔جویشل مجسٹریٹ کی عدالت سے ضمانت منظورکرلی گئی۔ بتایاگیا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم کی ٹاسک فورس ٹیم نے گورنمنٹ جامع ہائیر سیکنڈر ی سکول میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور وہاں پر پریکٹیکل دینے کیلئے آنیوالے بااثر سیاسی شخصیت کے بیٹے کو خصوصی طور پر چیک کیااور پوچھ گچھ کے علاوہ پریکٹیکل لیب کے ایگزیمنر کا موبائل فون بھی چیک کیا گیا مگر کسی قسم کاکال ڈیٹا بھی نہ ملا۔ لاہور بورڈ ایکٹ 2026ء کے ایس او پیز کیخلاف ورزی کے تحت لیب ایگزیمنر یعقوب مسیح،اسد محموداور لیب ایٹنڈنٹ قیصر حبیب کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کروادیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد وسیم افتخار نے ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم صادر کردیا۔